🌻 امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تو اقتدا کرنا کیسا ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 754 )🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* امام صاحب زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھاتے ہیں اور سجدہ بھی زمین پہ کرتے ہیں تو کیا ایسے امام صاحب کی اقتداء میں کھڑے ہو کر پڑھنے والے مقتدی نماز ادا کرسکتے ہیں ۔
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد بلال نوری" یوپی🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *جو* امام رکوع اور سجود پہ قادر ہے۔ اگر بوجہ عذر بیٹھ کر رکوع وسجود کرتا ہے ،تو اس کے پیچھے کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز ہوجائے گی۔
💫 *امام اعظم ابو حنیفہ ، اور جمہور فقہاء رحمہم اللہ اجمعین* کا موقف یہ ہے کہ جو شخص قیام پر قادر ہو، اس کی نماز بیٹھ کر پڑھنے والے امام کے پیچھے صرف اس صورت میں جائز ہے ،جب وہ کھڑے ہوکر نماز پڑھے ۔جمہور کی دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اپنے مرض وفات میں بیٹھ کر نماز پڑھائی ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور باقی صحابہؓ آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے تھے۔
✨ *حضرت عائشہ رضی ﷲ عنھا* نے بیان کیا : رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے حضرت ابو بکر رضی ﷲ عنہ کو حکم دیا کہ وہ آپ کی بیماری میں نماز پڑھاےء پھر حضرت ابو بکرؓ رضی اللہ تعالی عنہ صحابہ کرام کو نماز پڑھانے لگے ، حضرت عروہؓ رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ : رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اپنی طبیعت میں افاقہ محسوس ہوا،پس آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حجرے سے نکلے تو اس وقت حضرت ابوبکرؓ رضی اللہ تعالی عنہ لوگوں کونماز پڑھارہے تھے ، پھرجب حضرت ابوبکر ؓنے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو دیکھا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، پھر آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے اشارہ کیاکہ تم اسی طرح رہو ،پھر رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم حضرت ابوبکرؓکے پہلو میں بیٹھ گئے، پھرحضرت ابوبکرؓ رسول ﷲ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی اقتدا ءمیں نماز ادا کر رہے تھے اور لوگ حضرت ابو بکرؓکی نماز کے ساتھ
(ان کی تکبیرات پر) نماز پڑھنے لگے ،
📚 *( صحیح بخاری:683 )*‘‘۔ یعنی حضرت ابو بکر صدیق ؓ مکبّر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔
💫 *علامہ نظام الدین رحمۃ اللّٰہ علیہ* لکھتے ہیں: کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والا،بیٹھ کر پڑھنے والے کی اقتداء کرسکتاہے جبکہ وہ (نماز پڑھانے والا) رکوع وسجود کرسکتا ہواور جو رکوع وسجود اشارے کے ساتھ کرتا ہو، اس کی اقتداء درست نہیں، فتاویٰ قاضی خان میں بھی مرقوم ہے اور کوزہ پشت ( کبڑے شخص)کی امامت درست ہے ،جیسے کہ بیٹھ کر پڑھنے والے کی اقتداء درست ہے،
*’’الذخیرۃ‘‘ اور’’خانیہ‘‘* میں بھی مرقوم ہے
✨ *علامہ علاؤالدین حصکفی رحمۃ اللّٰہ علیہ* تحریر کرتے ہیں کھڑے ہوکر پڑھنے والے کی نماز بیٹھ کر پڑھنے والے کے پیچھے درست ہے، جبکہ وہ رکوع وسجود کرتا ہو، اس کی دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے آخری نماز بیٹھ کر پڑھائی اور صحابہؓ آپ کی اقتداء میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے تھے اور حضرتِ ابو بکرؓ رضی اللہ تعالی عنہ مکبّر کے فرائض انجام دے رہے تھے (یعنی حضور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تکبیراتِ انتقالات کو بہ آوازِ بلند تمام مقتدیوں تک پہنچا رہے تھے)‘‘۔
💫 *بہار شریعتِ میں حضور صدر الشریعہ علامہ مفتی امجد علی علیہ الرحمہ* نے فرمایا کہ کھڑا ہو کر نماز پڑھنے والا بیٹھنے والے کی اقتدا کرسکتاہے، اور جس امام کے پیر میں ایسا لنگ ہے کے پورا پیر زمین پہ نہیں جمتا وہ دیگر کی امامت کرسکتاہے ۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خلیفہ حضور شیخ الاسلام*
*حکیم عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی صاحب قبلہ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
📱 *+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹٢٥ جمادی الثانی ١۴۴٦ھ بروز ہفتہ*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں