🌻 مسجد میں دوسری جماعت مکروہ ہے؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 `ســــوال نــمــبــــــر ( 755 )`🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل کے بارے میں
کی زید نے نمازعصرکی جماعت کرائ اب امام کی جماعت ہونے کے بعد تین یا چار لوگ آے تو کیا وہ بھی دوسری جماعت قائم کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں یا الگ الگ پڑھے اگر جماعت سے پڑھے تو کیا اقامت بھی کہینگے یا امام صاحب والی میں ہی جماعت قائم کر لینگے
۲..اور ایک وقت میں کتنی جماعت قائم کی جا سکتی ہے مثلا امام صاحب کی جماعت ہوئ پھر کچھ لوگ اور آے انہوں نے بھی جماعت سے پڑھی اب اس کے بعد تیسری جماعت بھی قائم کی جا سکتی ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمایں بہت مہربانی ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اکرم علی" بہرائچ🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *محلہ* کی مسجد جس میں نمازی مخصوص ہوتے ہیں ۔اور دیگر مسجد شارع عام ہوتی ہے اس میں نمازی مخصوص نہیں ہوتے ہیں کچھ کچھ ساعت کے بعد چند چند نمازی نماز ادا کرنے کے لیے آتے ہیں
👈🏻 *محلہ* کی مسجد میں امام صاحب نے اذان ہونے و اقامت ہونے کے بعد جماعت سے نماز ادا کرائی ہے تو مسنون طریقہ پہ عمل ہوگیا ہے ۔ ۔ جماعت اولی مکمل ہونے کے بعد چند نمازی نماز ادا کرنے کے لیے آئے تو اول جگہ پہ جماعت سے نماز ادا نہ کرے بلکہ اس جگہ سے ہٹ کر دیگر جماعت کرنے کی اجازت ہے ۔ اول جگہ پہ جماعت ثانی کرنا مکروہ ہے ۔ اگر کرلیا ہے تو نماز ہو جائے گی ۔ ہر جماعت سے قبل اقامت کہنا مسنون ہے۔ اذان دینا مکروہ ہے
بنا اقامت کے جماعت سے نماز ادا کرائی ہے تبھی نماز ہوجائے گی مگر اقامت کہ لینا سنت ہے، اور شارع عام مسجد میں دوبارہ اذان دے کر و اقامت کہ کر دیگر جماعت قائم کرنا مکروہ نہیں ہے
اس کی تفصیل
💫 *حضور علامہ مفتی حکیم الامت صدرالشریعہ امجد علی رحمة الله عليه*
کی مایہ ناز تصنیف بہار شریعت حصہ سوم میں پڑھیں
*❣️واللّٰہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خلیفہ حضور شیخ الاسلام*
*حکیم عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی صاحب قبلہ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
📱 *+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹٢٦ جمادی الثانی ١۴۴٦ھ بروز اتوار*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں