🌻 امام کی کس غلطی پہ سبھی مقتدی کی نماز خراب ہوجائے گی؟🌻
*---------------(🖊)---------------*
*🌹 `ســــوال نــمــبــــــر ( 758 )`🌹*
*اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللّٰـهِ وَبَرَكاتُهُ*
*سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اِس مسلہ میں: کہ امام صاحب مغرب کی دوسری رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھ کر رُکوع میں چلے گئے اور ایک مقتدی نے لقمہ دیا جبکہ پوری جماعت رُکوع میں تھی، تو اس صورت میں امام کیا کرے، جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
*🔍الـمـسـتفتی؛ محمد یونس" راجستھان🔎*
*◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆*
*🔅وَعَلَيْكُمُ السَّلَامْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ🔅*
*الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب*
⬅️ *(1)* امام صاحب مغرب کی دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھ کر بنا دیگر سورہ ملائے بھول سے رکوع کر لیا ہے تو یاد آنے پہ کھڑا ہو جائے اور سورہ پڑھ کر پھر سے رکوع کرے اور آخیر میں سجدہ سہو کرے نماز ہو جائے گی
👈🏻 *(2)* رکوع میں یاد نہ آیا سجدہ میں یاد آیا تو تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دیگر سورۃ پڑھے اور آخیر میں سجدہ سہو کرے نماز ہو جاےء گی۔
⬅️ *(3)* کسی مقتدی نے امام کو رکوع میں جانے کے بعد لقمہ دیا ہے تو اس مقتدی کے لقمہ پہ امام رکوع سے کھڑا ہو کر سورہ ملائے تو سبھی کی نماز فاسد ہو جاےء گی کیونکہ یہ لقمہ کا محل نہیں ہے اور امام کو مقتدی کے لقمہ پہ کھڑا نہیں ہونا ہے ۔ مقتدی کے لقمہ پہ کھڑا ہوا ہے تو پھر سے نماز پڑھاےء ۔
👈🏻 *(4)* امام مقتدی کا لقمہ نہ لے اگرچہ مقتدی کی آواز سن لیا ہے امام اس نیت سے کھڑا ہو کہ اسے یاد آیا ہے اپنی یاد داشت پہ کھڑا ہوکر سورہ پڑھے پھر رکوع کرے اور آخیر میں سجدہ سہو کرے تو سبھی کی نماز ہو جائے گی
⬅️ *(5)* جس مقتدی نے رکوع میں جانے کے بعد لقمہ دیا ہے اس مقتدی کی نماز ٹوٹ گئی پھر سے نیت کر کے جماعت میں شامل ہوگا، اور اگر شامل نہیں ہوا تو اس مقتدی کو اپنی نماز دہرانا فرض ہے۔۔
👈🏻 *(6)* امام سورہ فاتحہ پڑھنے کہ بعد بھول سے دیگر سورہ نہ پڑھا اور رکوع کر لیا ہے تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی واجب ترک کیا ہے اس کی تلافی سجدہ سہو سے ہوجاےء گی
📚 *مزید معلومات کے لیے فتاوی رضویہ جلد تین اور چار کا مطالعہ کرے ۔۔...*
⬅️ *صلاح* ۔۔مقتدی کو اس بات کی علم ہونا ضروری ہے کہ امام کو کس مقام پہ لقمہ دینا ہے اور کہاں نہیں، اسی طرح امام کو بھی علم ہونا ضروری ہے کہ مقتدی کا لقمہ کہاں لینے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اور کہاں لینے سے فاسد نہ ہو گی ۔۔۔۔
*❣️واللّٰہ تعالیٰ و رسولہ اعلم بالصواب❣️*
*---------------(🖊)---------------*
*✒کتبــــــــــــــــــــــہ*👇
*خلیفہء حضور شیخ الاسلام*
*حکیم عـــبـــد الــوهــاب رضـــوی اشـــرفـــی ۔۔*
*( گـــجـــرات )*
_*رابـــطـــہ نـــــمــــبــــــر*_⬇️⬇️⬇️
📱 *+918460716640*
~︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗~
🌻 _*اســــمٰـــعـــــیـــلـــی گـــروپ*_ 🌻
~︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘~
*الـــمــشـــتــہـر*
*بانـی اســـمٰــعــیـلی گــروپ مـــقـــیـم احـــمـــد قادری اســـمٰــعــیـلی*
*(مــحـــمــود پــور لــوہــتـــہ بـنارس)*
*شــامـــل ہـــونـــے کـــے لـیئـــے رابـطــہ کـــریـں*
*رابـطـــہ نـمـبـــــر*⬇️⬇️⬇️
📱 +917668717186
*۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩۞۩*
*🌹١٧ شعبان المعظم ١۴۴٦ھ بروز اتوار*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں