السلام علیکم سوال یہ ہے کہ نماز میں دونوں رکعت میں ایک ہی سورت پڑھنے سے نماز ہوگی یا نہی جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی محمد سرتاج عالم امجدی کرناٹک ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ ➖ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ *مسئلہ دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے، جب کہ کوئی* *مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں ،* *مثلاً پہلی رکعت میں پوری قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ* *پڑھی، تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کر دی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی، تو وہی پہلی پڑھے۔* 📚 *(ردالمحتار)* *مسئلہ نوافل کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کو مکرر پڑھنا یا ایک رکعت میں اسی سورت کو باربار پڑھنا، بلا کراہت جائز ہے۔* 📚 *( بہار شریعت حصہ 3 )* 🌹 *طالب دعا* 🌹 ✍ *مُقِیم احمد اسمٰعیلی* ✍ 🌹 *اسمٰعیلی گروپ جوائین*🌹 📲 *7668717186*