🌻 کیا قضا نماز کے لیے کوئی وقت متعیّن ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 597 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* کیا فرماتے ہیں علماۓ دین ومفتیان کرام اس سوال پر کے زید نے نماز فجر یا ظھر کی قضا نماز عصر کے فوراً بعد پڑھ سکتے ہیں یا نہیں اس کا جواب عنایت فرمائے بہت مہربانی ہو گی ۔۔۔ *🔍الـمـسـتفتی؛ حافظ محمد محسن رضا" اتر دیناج پور🔎* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *اوقات* مکروہہ (طلوع شمس وضحوۂ کبری اور غروب شمس) کے علاوہ نماز پڑھنے کے لیے کوئی وقت متعیّن نہیں خواہ وہ فرض ہو یا نفل ادا ہو یا قضا دخول فجر کے بعد قبل طلوع شمس ہو یا بعد دخول عصر البتہ ان اوقات مکروہ میں کسی نے قضا نماز شروع کی تو نہ ہوگی ہاں نفل نماز مع کراہت تحریمی ہوجاۓ گی تاہم اسی دن کی عصر کی نماز وقت مکروہ میں بھی ہوجاۓ گی کہ قضا کی شان یہ ہے کہ جس طرح واجب ہو اس کو اسی طرح ادا کرنا چاہیے اور چوں کہ عصرکی نماز وقت ناقص میں و...