🌻 شوال المکرم کے چھ روزوں کی فضیلت کیا ہے اور ان کو ترتیب سے رکھنا کیسا ہے ؟؟؟🌻 *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 317 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ* *سوال*❓حضرت شوال المکرم کے مہینے میں 6 روزے رکھے جاتے ہیں کیا یہ ایک ساتھ رکھیں جاینگے یا ایک دن آگے پیچھے اور اسکی فضیلت اور اس روزہ کو رکھنے والے کو سال بھر روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا کس حدیث سے ثابت ہے رہنمائی فرمائیں فقط والسلام *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* حافظ نسیم احمد اشرفی ... *بنارس🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* 💫 *مسلم و ابوداؤد و ترمذی ونسائی وہ ابن ماجہ و طبرانی ابو ایوب رضی اللہ تعالی عنہ* سے روایت ہے : رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر اس کے بعد چھ دن شوال میں روزے رکھے تو وہ ایسا ہے جیسے دہر کا روزہ رکھا اور اسی کے مثل حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے 💫 *نسائی و ابن ماجہ وابن خزیمہ وا ابن حبان رضی اللہ تعالی عنہ* سے اور امام احمد و طبرانی وبزار حضر...