🌻 کیا حالت نماز میں چھینک آنے پر الحمدللہ کہنے سے نماز فاسد ہوجائیگی؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 690 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال عرض ہے کہ،ایک بندہ نماز پڑھ رہا تھا اور دوران نماز اسکو چھینک آ گئی، اور وہ عادت کے مطابق الحمدللہ کہہ دیا تو کیا وہ نماز سے باہر ہو گیا، اور اگر نماز میں چھینک آئے تو کیا کرے، جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں *🔍الـمـسـتفتی؛ معروف خان قادری" سوان🔎* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *صورت مسئولہ* میں مذکورہ مصلی (نمازی) نماز سے باہر نہیں ہوگا ،، "نماز میں چھینک آ جائے تو بہتر ہے کہ سکوت اختیار کریں اور بعد نماز حمد (الحمدللہ) بیان کریں ،، جیسا کہ فقہ حنفی کی مشہور و معروف کتاب فتاویٰ ہندیہ المعروف فتاویٰ عالگیری مترجم میں ہے " ""اگر نماز پڑھنے میں چھینکا اور خود الحمدللہ کہا تو نماز فاسد نہ ہوگی، چ...