نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی, 2018 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

بب مذہب اگر صف میں کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے

*السلام علیکم*  نماز میں اگر بگل میں کوئ دیوبندی یہ اہل حدیث کھڑا ہو کر نماز پڑے تو کیا نماز ہو جاے گی سنی کی *وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبراکاتہ* *جواب* صف قطع کرنا حرام ہے  *حضور صل اللہ علیہ و آلہ و سلم*  نے ارشاد فرماتے ہیں *من قطع صفا قطعةاللہ* یعنی جو صف قطع کرے اسے اللہ قطع کرے وہابی نجدی غیر مقلد رافضی وغیرہ بدمذہب اگر صف کے درمیان کھڑا ہو گیا تو اس کے کھڑے ہونے سے فصل لازم آئے گا اور صف قطع ہوگی  📚 *(مـــومـــن کـــی نـــمـــاز 📄 صــــفــــحـــــہ 195)* *فــــیـــضـــان گـلـزارِ مــــلــــت* *مـــقیـــم احـــمــــد اســـمــاعــــیـــلـــی* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

صف قطع کرنا کیسا ہے

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ* وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ہے کہ نماز میں جماعت کے وقت ایک یا دو صفوں کو چھوڑ کر صف بنانا کیسا ہے براے مہربانی اس کا جواب عطا فرماءیں *وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبراکاتہ* *حدیث* امام احمد و ابو داود و نَسائی و ابن خزیمہ و حاکم ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہما سے راوی، حضور *(صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم)* فرماتے ہیں  جو صف کو ملائے گا، ﷲ تعالیٰ اسے ملائے گا اور جو صف کو قطع کرے گا، ﷲ تعالیٰ اسے قطع کردے گا  حاکم نے کہا برشرط مسلم یہ حدیث صحیح ہے۔ 📘 *(بہار شریعت حصہ 3 📄 صفحہ 582)* *فیضان گلزارِ ملت* مقیم احمد اسماعیلی 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا کرے

*سوال* اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار پڑھیں اوو اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو کیا پڑھیں *جواب* اگر دعائے قنوت یاد نہ ہو تو یاد کر لینا چاہیئے اور جب تک یاد نہ ہو *اَلّٰلھمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ* پڑھ لیا کرے اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو تین 3 بار  *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* کہہ لیا کرے یہ بھی نہ آئے تو *یاَرَبُّ* *یاَرَبُّ* *یاَرَبُّ* تین 3 بار کہہ لے واجب ادا ہو جائے گا سجدہ سہو کی ضرورت نہیں  📔 *(مـــســـائـــل ســـجـــدہ ســــہـــــو .📄 صـــفـــحــــہ 111)* ✍🏻  *مـــقـــیـــم احـــمـــد اســـمٰـــعـــیـــلی* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

قرآن شریف پڑھنے میں صرف ہونٹ ہلانے سے کیا ثواب ملے گا

السلام علیکم تنہا نماز یا قرآن پڑهتے وقت صرف ہونٹ ہلیں اور آواز نہ نکلے تو کیا حکم ہے نماز ہوئی یا نہیں؟ اور قرآن کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ یا خود کو آواز سنائی دینا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تب اگر ماحول میں پہلے سے شور و آواز ہو تو کیا حکم ہے؟ _________________________ وعليكم السلام قراء ت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں  ،کہ ہر حرف غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے اور آہستہ پڑھنے میں  بھی اتنا ہونا ضرور ہے کہ خود سنے، اگر حروف کی تصحیح تو کی مگر اس قدر آہستہ کہ خود نہ سنا اور کوئی مانع مثلاً شور و غل یا ثقل سماعت   بھی نہیں ، تو نماز نہ ہوئی 📓 *(عالمگیری)* *مسئلہ* یوہیں  جس جگہ کچھ پڑھنا یا کہنا مقرر کیا گیا ہے، اس سے یہی مقصد ہے کہ کم سے کم اتنا ہو کہ خود سن سکے، مثلاً طلاق دینے، آزاد کرنے، جانور ذبح کرنے میں ۔ 📓 *(عالمگیری)* 📘 *(بہار شریعت حصہ 3 صفحہ📄 513.اور 514)* *کچھ لوگ قرآن شریف کی تلاوت اور نماز یا نماز کے باہر کچھ پڑھتے ہیں تو -* *صرف ہونٹ ہلاتے ہیں اور آواز بالکل نہیں نکالتے ان کا یہ پڑھنا پڑھنا نہیں ہے -*...

اگر کسی نے روزے کی نیت رات کو کی اور صبح نیند نہیں کھلی تو روزہ ہوگا کہ نہیں

Ek sawal he plz bataiyega K Agr kisi ne kal hi ya Raat ko niyat ki K woh roza rakhega Aur kisi wajase ankh na khuli toh Kya uska roza hoga jitni jaldi hosake plz bataiyega *مسئلہ  ادائے روزۂ رمضان اور نذر معین اور نفل کے روزوں  کے لیے نیّت کا وقت غروب آفتاب سے ضحوۂ کبریٰ تک ہے، اس وقت میں  جب نیّت کر لے، یہ روزے ہو جائیں  گے۔ لہٰذا آفتاب ڈوبنے سے پہلے نیّت کی کہ کل روزہ     رکھوں  گا پھر بے ہوش ہوگیا اورضحوۂ کبریٰ کے بعد ہوش آیا تو یہ روزہ نہ ہوا اور آفتاب ڈوبنے کے بعد نیّت کی تھی تو ہوگیا۔* 📚 *(درمختار، ردالمحتار)* 📚 *(بہار شریعت. حصہ 5. 📄 صفحہ 790)*

عقیقے کے لئے بکری کو ذبح کر سکتے ہیں

Salaam! Muftiyan e kiram, Aqiqe k liye bakri ko zaba kr sakte h ya nhi? Baraye kram islah farmaiye. . . *مسئلہ لڑکے کے عقیقہ میں دو بکرے اور لڑکی میں ایک بکری ذبح کی جائے یعنی لڑکے میں نر جانور اور لڑکی میں مادہ مناسب ہے۔ اور لڑکے کے عقیقہ میں بکریاں اور لڑکی میں بکرا کیا جب بھی حرج نہیں ۔ اور عقیقہ میں گائے ذبح کی جائے تو لڑکے کے لیے دو حصے اور لڑکی کے لیے ایک حصہ کافی ہے یعنی سات حصوں میں دو حصے یا ایک حصہ۔* 📚 *(بہار شریعت.حصہ.15. صفحہ 📄 نمبر 359)*

کھانا کھاتے وقت

Sawal Hazrat aksar dekha jata Hai ke koi agar khana kha rha hai our koi aaya auus kahajata hai ki aaiye khana khaiye to aane Wala kheta Hai ki Bismillah kro Kya ye kahena shi hai *مسئلہ  کھانا کھاتے وقت جب کوئی آجاتا ہے تو ہندوستان کا عرف یہ ہے کہ اسے کھانے کو پوچھتے ہیں  ، کہتے ہیں   آؤ کھانا کھاؤ، اگر نہ پوچھیں   تو طعن کرتے ہیں کہ انھوں   نے پوچھا تک نہیں  ،یہ بات یعنی دوسرے مسلمان کو کھانے کے لیے بلانا اچھی بات ہے،مگر بلانے والے کو یہ چاہیے، کہ یہ پوچھنا محض نمائش کے لیے نہ ہو بلکہ دل سے پوچھے۔*  *یہ بھی رواج ہے کہ جب پوچھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے بسم ﷲ، یہ نہ کہنا چاہیے،کہ یہاں بسم ﷲکہنے کے کوئی معنی نہیں ، اس موقع پر بسم ﷲ کہنے کو علما نے بہت سخت ممنوع فرمایا بلکہ ایسے موقع پر دعائیہ الفاظ کہنا بہتر ہے، مثلاً ﷲ تعالیٰ برکت دے، زیادہ دے۔* 📚 *(بہار شریعت. حصہ.16. صفحہ381. اور 382)*