🌻 صاحب نصاب کا اپنی طرف سے قربانی کرنے کے بجائے مرحومین کی طرف سے کرنا کیسا ہے؟🌻 *_________________(🖊)_______________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 531 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ* *سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے میں کہ زید پر قربانی واجب ہے زید اپنے نام کے بجائے مرحومین کے نام قربانی کیا تو کیا قربانی ہو جاۓ گی ؟ یا زید کو اپنے نام سے کرنا واجب ہے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* خان بہادر نظامی ... *بھیونڈی مہاراشٹر🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* مالک نصاب کو اپنی طرف سے ہر سال قربانی کرنا واجب ہے زید اگر صاحب نصاب ہے تو اس پر واجب ہے کہ اپنی طرف سے قربانی کرے اور اگر کسی اور کی طرف سے قربانی کرنا چاہتا ہے تو دوسری قربانی کا انتظام کرے ورنہ ترک واجب کے سبب گنہ گار ہوگا نہ کی دوسرے کی طرف سے قربانی کرنے کی وجہ سے تاہم قربانی ہوجائے گی اور انہیں ثواب بھی پہنچ جائے گا حضرت صدر الشریعہ عل...