🌻 اوجھڑی کھانا کیسا اور اوجھڑی کھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم🌻 *_________________(🖊)________________* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 543 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ* *سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ اگر امام اوجھری کھاتا ہو تو اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے برائے مہربانی قرآن و احادیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی. *🌹الــمــســـتــفــتــی🌹* محمد رضوان القادری ... *سمرباری دودہی کشی نگر (اترپردیس)🔷* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته* *الجوابـــــــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* حلال جانوروں کی اوجھڑی کھانا مکروہ تحریمی قریب حرام کے ہے 1 اور ہر مکروہ تحریمی صغیرہ گناہ اور صغیرہ اصرار سے کبیرہ ہو جاتا ہے 2 📚 *( 1 فتاوی فیض الرسول ج 2 ص 432 )* 📚 *( 2 فتاویٰ رضویہ جلد 23 ص 524 )* امام کا ایک آدھ بار اوجھڑی کھا نا گناہ صغیرہ اگر اس کو کھانا چھوڑ دے تو اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں اور اگر کھانے کا عادی ہے اور فاسق غیر معل...