🌻 مسجد میں اگربتی جلانا شرعاً کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 603 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مسجد میں ہر نماز سے پہلے اگر بتی جلانا کیسا ہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اسلم"بہرائچ شریف🔎* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* نماز سے پہلے اگربتی جلانا ضروری نہیں البتہ *مسجد* میں جو اگربتی جلائی جارہی ہے اگر یہ یقین ہو کہ وہ اگربتی نجس چیزوں سے بنی ہوئی ہے تو مسجد میں اس کا جلانا جائز نہیں ـ درمختار میں ہے *"یکرہ الوطی فوقه والبول والتفوط وادخال نجاستة فیه یجوز الا ستصباح بھن نجس فیه"ـ* 📚 *( فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ 241/ احکام مسجد کا بیان )* فتاوی غوث و خواجہ میں ہے" اگربتی گوبر سے نہیں بلکہ کوئلہ سے بنائی جاتی ہے لہذا اس اگر بتی کو مسجد میں جلانے سے اگر نمازیوں کو کوئی تکلیف نہ ہو تو اس...