السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلہ میں کہ: حضرت آدم علیہ السلام سید ہیں اگر ہاں تو اس نسبت سے سب کو سید ہونا چاہٸیے اور اگر نہیں تو پھر اس کی شروعات کب ہوئی کہ کوئی سید ہوے کوئی خان ہوے انصاری ہوے دھوبی ہوے مشقار ہوے وغیرہ وغیرہ و علی ھذ القیاس سائل؛ محمد مزمل حسین بلہا ضلع سمستی پور بہار ہندوستان وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ *جواب:* انبیاے کرام کی تاریخ کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے اس زمانے میں ان سب ذات برادری کا کچھ بھی نام و پتہ نہیں تھا یونہی صحابہ کرام و تابعین وغیرہ کی تاریخ سے بھی ان سب ذات برادری کا پتہ نہیں چلتا خان انصاری مشکار خواجہ منصوری دھوبی وغیرہ کب سے ہے اس کی صحیح تاریخ کتابوں میں نہیں البتہ اتنا ہے کہ یہ سب نئے ذات برادری اپنی نسل اور پیشہ کے اعتبار سے ہوۓ ہیں مثلاً جو قصائی کا کام کرتا قصاب کہلاتا جو کپڑے رنگنے کا کام کرتا رنگریز کہلاتا جو کپڑے کی سلائی کرتا درزی کہلاتا جو موچی کا کام کرتا موچی کہلاتا یونہی جو جس قوم کا ہوتا وہ اسی قوم کی طرف نسبت اور مشہور ہوتا اور اسی نام سے جانا پہچانا...