نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

آنکھ بند کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے

سوال آنکھ بند کر کے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب ﷽ نماز میں آنکھ بند رکھنا مکروہ ہے لیکن اگر آنکھ کھلی رکھنے میں خشوع نہ ہوتا ہو اور اِدھر اَدھر توجہ بٹتی ہو تو آنکھ بند کرنے میں حرج نہیں بلکہ بہتر ہے 📚 (بہار شریعت، حصہ، 3،صفحہ، 📄 145،) 📓 (مومن کی نماز، صفحہ،📄،178)  ✍ مقیم احمد اسماعیلی

ناخن کاٹنے کا طریقہ

ناخن کاٹنے کا طریقہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ناخن کس انگلی سے شروع کرنا چاہیے اور کس انگلی پر جتم کرنا چاہیے جواب عنایت فرمائیں *و عليكم السلام  ورحمة الله وبركاته* *مسئلہ* ناخن تراشنے کی یہ ترتیب جو مذکور ہوئی اس میں   کچھ پیچیدگی ہے، خصوصاً عوام کو اس کی نگہداشت دشوار ہے لہٰذا ایک دوسرا طریقہ ہے جو آسان ہے اور وہ بھی حضور اقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلَّم سے مروی ہے، وہ یہ ہے کہ دہنے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی سے شروع کرے اور چھنگلیا پر ختم کرے پھر بائیں   کی چھنگلیا سے شروع کر کے انگوٹھے پر ختم کرے۔ اس کے بعد دہنے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن ترشوائے، اس صورت میں   دہنے ہی ہاتھ سے شروع ہوا اور دہنے پر ختم بھی ہوا۔ 📚 *(درمختار)*  *اعلیٰ حضرت قبلہ قدس سرہٗ کا بھی یہی معمول تھا اور یہ فقیر بھی اسی پر عمل کرتا ہے* *مسئلہ* پاؤں کے ناخن ترشوانے میں کوئی ترتیب منقول نہیں  ، بہتر یہ ہے کہ پاؤں   کی انگلیوں میں خلال کرنے کی جو ترتیب ہے اسی ترتیب سے ناخن ترشوائے یعنی دہنے پاؤں   کی چھنگلیا سے شروع کرکے انگوٹھے پر ختم کرے پھر بائیں ...

بب مذہب اگر صف میں کھڑا ہو جائے تو کیا حکم ہے

*السلام علیکم*  نماز میں اگر بگل میں کوئ دیوبندی یہ اہل حدیث کھڑا ہو کر نماز پڑے تو کیا نماز ہو جاے گی سنی کی *وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبراکاتہ* *جواب* صف قطع کرنا حرام ہے  *حضور صل اللہ علیہ و آلہ و سلم*  نے ارشاد فرماتے ہیں *من قطع صفا قطعةاللہ* یعنی جو صف قطع کرے اسے اللہ قطع کرے وہابی نجدی غیر مقلد رافضی وغیرہ بدمذہب اگر صف کے درمیان کھڑا ہو گیا تو اس کے کھڑے ہونے سے فصل لازم آئے گا اور صف قطع ہوگی  📚 *(مـــومـــن کـــی نـــمـــاز 📄 صــــفــــحـــــہ 195)* *فــــیـــضـــان گـلـزارِ مــــلــــت* *مـــقیـــم احـــمــــد اســـمــاعــــیـــلـــی* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

صف قطع کرنا کیسا ہے

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ* وبرکاتہ بعد سلام عرض یہ ہے کہ نماز میں جماعت کے وقت ایک یا دو صفوں کو چھوڑ کر صف بنانا کیسا ہے براے مہربانی اس کا جواب عطا فرماءیں *وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ وبراکاتہ* *حدیث* امام احمد و ابو داود و نَسائی و ابن خزیمہ و حاکم ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہما سے راوی، حضور *(صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم)* فرماتے ہیں  جو صف کو ملائے گا، ﷲ تعالیٰ اسے ملائے گا اور جو صف کو قطع کرے گا، ﷲ تعالیٰ اسے قطع کردے گا  حاکم نے کہا برشرط مسلم یہ حدیث صحیح ہے۔ 📘 *(بہار شریعت حصہ 3 📄 صفحہ 582)* *فیضان گلزارِ ملت* مقیم احمد اسماعیلی 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا کرے

*سوال* اگر کسی کو دعائے قنوت یاد نہ ہو تو اللهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار پڑھیں اوو اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو کیا پڑھیں *جواب* اگر دعائے قنوت یاد نہ ہو تو یاد کر لینا چاہیئے اور جب تک یاد نہ ہو *اَلّٰلھمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ* پڑھ لیا کرے اگر یہ بھی یاد نہ ہو تو تین 3 بار  *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* *اَلّٰلھمَّ اغفِرلی* کہہ لیا کرے یہ بھی نہ آئے تو *یاَرَبُّ* *یاَرَبُّ* *یاَرَبُّ* تین 3 بار کہہ لے واجب ادا ہو جائے گا سجدہ سہو کی ضرورت نہیں  📔 *(مـــســـائـــل ســـجـــدہ ســــہـــــو .📄 صـــفـــحــــہ 111)* ✍🏻  *مـــقـــیـــم احـــمـــد اســـمٰـــعـــیـــلی* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹 *کَـــر عَـــطـــا یــا رب مـــجـــھـــے گُــلــزارِ جَـــنّـــت مـــیـــں جـــگـــہ حـــضــــرتِ گُــلــزار پـــیـــرِ دِل رُبا کــــے واســـطــــے* 🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹 🌹

قرآن شریف پڑھنے میں صرف ہونٹ ہلانے سے کیا ثواب ملے گا

السلام علیکم تنہا نماز یا قرآن پڑهتے وقت صرف ہونٹ ہلیں اور آواز نہ نکلے تو کیا حکم ہے نماز ہوئی یا نہیں؟ اور قرآن کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ یا خود کو آواز سنائی دینا ضروری ہے؟ اگر ضروری ہے تب اگر ماحول میں پہلے سے شور و آواز ہو تو کیا حکم ہے؟ _________________________ وعليكم السلام قراء ت اس کا نام ہے کہ تمام حروف مخارج سے ادا کیے جائیں  ،کہ ہر حرف غیر سے صحیح طور پر ممتاز ہو جائے اور آہستہ پڑھنے میں  بھی اتنا ہونا ضرور ہے کہ خود سنے، اگر حروف کی تصحیح تو کی مگر اس قدر آہستہ کہ خود نہ سنا اور کوئی مانع مثلاً شور و غل یا ثقل سماعت   بھی نہیں ، تو نماز نہ ہوئی 📓 *(عالمگیری)* *مسئلہ* یوہیں  جس جگہ کچھ پڑھنا یا کہنا مقرر کیا گیا ہے، اس سے یہی مقصد ہے کہ کم سے کم اتنا ہو کہ خود سن سکے، مثلاً طلاق دینے، آزاد کرنے، جانور ذبح کرنے میں ۔ 📓 *(عالمگیری)* 📘 *(بہار شریعت حصہ 3 صفحہ📄 513.اور 514)* *کچھ لوگ قرآن شریف کی تلاوت اور نماز یا نماز کے باہر کچھ پڑھتے ہیں تو -* *صرف ہونٹ ہلاتے ہیں اور آواز بالکل نہیں نکالتے ان کا یہ پڑھنا پڑھنا نہیں ہے -*...

اگر کسی نے روزے کی نیت رات کو کی اور صبح نیند نہیں کھلی تو روزہ ہوگا کہ نہیں

Ek sawal he plz bataiyega K Agr kisi ne kal hi ya Raat ko niyat ki K woh roza rakhega Aur kisi wajase ankh na khuli toh Kya uska roza hoga jitni jaldi hosake plz bataiyega *مسئلہ  ادائے روزۂ رمضان اور نذر معین اور نفل کے روزوں  کے لیے نیّت کا وقت غروب آفتاب سے ضحوۂ کبریٰ تک ہے، اس وقت میں  جب نیّت کر لے، یہ روزے ہو جائیں  گے۔ لہٰذا آفتاب ڈوبنے سے پہلے نیّت کی کہ کل روزہ     رکھوں  گا پھر بے ہوش ہوگیا اورضحوۂ کبریٰ کے بعد ہوش آیا تو یہ روزہ نہ ہوا اور آفتاب ڈوبنے کے بعد نیّت کی تھی تو ہوگیا۔* 📚 *(درمختار، ردالمحتار)* 📚 *(بہار شریعت. حصہ 5. 📄 صفحہ 790)*