نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2023 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

🌻 پڑوسی کے تعیین کے سلسلے میں علما کے مختلف اقوال۔🌻

🌻 پڑوسی کے تعیین کے سلسلے میں علما کے مختلف اقوال۔🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 663 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کی پڑوسی میں آس پاس کے کتنے گھر شامل ہیں جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی   *🔍الـمـسـتفتی؛ ارشد عطاری" جھارکھنڈ🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *پڑوس* کی تعیین کے بارے میں علامہ ابن حجر نے فتح الباری میں چند اقوال ذکر کیے ہیں جو درجہ ذیل ہیں : 💫 *(1)حضرت علی رضی اللہ عنہ سے* منقول ہے کہ جس کو  آواز سنائی دے وہ پڑوسی ہے ۔ (2) بعض کے نزدیک جو صبح کی نماز ایک مسجد میں پڑھتے ہو ں وہ آپس میں پڑوسی ہیں۔ (3)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا  سے منقول ہے کہ ہر جانب کے چالیس (40) گھر پڑوس ہے اور یہی امام اوزاعی سے بھی منقول ہے ۔اس قول کی تائید میں طبرانی میں ایک مرفوع روایت بھی حضرت کعب بن  مالک رضی اللہ عنہ کے حوالے سے موجود ہے ۔تاہم اس کی تشر...

🌻 موت کی عدت کتنے دن کی ہوتی ہے اور عدت کہاں گزاے گی؟ 🌻

🌻 موت کی عدت کتنے دن کی ہوتی ہے اور عدت کہاں گزاے گی؟ 🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 662 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ زید کے والد کا انتقال ہو گیا ہے تو اب زید کی والدہ کی عدت کتنے دن کی ہوگی کہاں اور کیسے گزارے گی برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔  جزاک اللہ خیرا   *🔍الـمـسـتفتی؛ عبداللہ" حسن آباد🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *بیوہ* غیر حاملہ (جس کا شوہر مر گیا اور وہ حاملہ نہیں ہے اس) عورت کی عدت چار ماہ دس روز ہے۔ وہ عورت شوہر ہی کے گھر میں عدت گزارے اور عدت والی عورت کا بغیر کسی شرعی ضرورت کے گھر سے باہر نکلنا جائز نہیں، مگر جبکہ موت کی عدت ہو اور اس کے پاس کھانے وغیرہ کے اخراجات نہ ہو یا گھر سے باہر نکلے بغیر کام نہ چلے تو ایسی صورت میں شرعی حدود (پردے کا خاص خیال رکھ کر) گھر سے باہر جا سکتی ہے اور ملازمت کر سکت...

🌻 میکپ کرنا کیسا ہے؟🌻

🌻 میکپ کرنا کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 661 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عورتوں کو میکپ کرنا کیسا ہے جائز ہے ناجائز ہے کیا ہے حضرت جواب عنایت فرمائیں ہوالے کے ساتھ مہربانی ہوگی   *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد عظیم رضوی" مرادآباد یوپی🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *عورتوں* کو اپنے شوہر کے لئے میکپ کرنا جائز ہے بشرطیکہ اس میں حرام اشیاء کی آمیزش نہ ہو نہ اور دوسروں کو دکھانا مقصد ہو 💫 *جیسا کہ مفتی منیب الرحمن صاحب* سے اسی طرح سے سوال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ عورتوں کو میکپ کرنا جائز ہے بشرطیکہ غیر محرم مردوں کے سامنے بے پردگی اور نمود و نمائش مقصود نہ ہو 📚 *( تفہیم المسائل جلد 1 صفحہ 190 مطبوعہ ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور )*          *❣️واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب❣️*  *---------------(🖊)--------------...

🌻 خطبات جمعہ میں خطبہ ثانی کا پہلے اور خطبہ اولیٰ کو بعد میں پڑھنا کیسا ہے اور خطبہ میں خلفاۓ راشدین کا نام نہ آۓ تو کوئی حرج بھی ہے؟ 🌻

🌻 خطبات جمعہ میں خطبہ ثانی کا پہلے اور خطبہ اولیٰ کو بعد میں پڑھنا کیسا ہے اور خطبہ میں خلفاۓ راشدین کا نام نہ آۓ تو کوئی حرج بھی ہے؟ 🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 660 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں خطبات علمی کاپہلاخطبہ جمعہ جو کے اکثر مساجدوں میں پڑھی جاتی ہے‌  اگر وہ خطبہ ثانی کو پہلے پڑھے اور خطبہ اول کو بعد میں پڑھے تو کیا حرج ہوگا  نیز یہ بھی بتائیں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ خلفائے راشدین کا نام ثانی  خطبہ میں ہونی چاہیے  حالانکہ خطبات علمی میں خلفائے راشدین کا نام پہلی خطبہ میں موجود ہے  پوری وضاحت کے ساتھ مدلل و مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم کریں جتنی جلدی ہو سکے برائے کرم   *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد ناہید رضا سبحانی" پورنیہ بہارالہند🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *بہتر* ہے کہ خطبہ جس ...

🌻 ہند نام رکھنا کیسا ہے اور ہند کس کا نام تھا؟🌻

🌻 ہند نام رکھنا کیسا ہے اور ہند کس کا نام تھا؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 659 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان عظام کہ ہند نام رکھنا کیسا ہے؟  آیا یہ کہ کیا یہ نام آدم علیہ السلام کے بیٹوں میں سے کسی ایک کا نام تھا؟  برائے کرم اصلاح فرماے۔   *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد شعیب" ممبئی🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *ہند* نام رکھنا جائز ہے کیونکہ اس نام کو رکھنے کے متعلق کہیں کتابوں میں کوئی ممانعت مذکور نہیں اور ہند نام حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں میں سے کسی کا نام نہیں تھا بلکہ یہ نام ایک صحابی رسول ﷺ کا ہے یونہی کئی شخص ہیں جن کا نام ہند تھا صحابہ میں۔ اور اس سے بڑی بات نام کے جواز کی اور کیا ہو سکتی ہے کہ یہ نام ایک صحابی کا ہے اگر غلط ہوتا تو حضور ﷺ اس نام کو بدل دیتے۔  ✨ *امام ابن جریر طبری شافعی (متوفیٰ 310ھ)* حضرت آدم علیہ السلام کے بیٹوں ...

🌻 قبر و مزار شریف سے کتنے فاصلے پہ کھڑا ہوں اور فاتحہ کا طریقہ کیا ہے؟🌻

🌻 قبر و مزار شریف سے کتنے فاصلے پہ کھڑا ہوں اور فاتحہ کا طریقہ کیا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 658 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* علمائے کرام کی بارگاہ میں یہ مسئلہ حاضر ہے کہ مزار شریف سے کتنے دور کھڑے ہو کر فاتحہ کرنا چاہیے برائے کرم جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی   *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد عاقب حسن" بھوپال🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *مزار شریف* سے کم از کم چار ہاتھ کے فاصلے پر کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھیں کہ یہی ادب ہے۔ 💫 *حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:* مزار شریف پر حاضر ہونے میں پائنتی کی طرف سے جائے  اور کم سے کم چار ہاتھ کے فاصلے پر مواجہہ میں کھڑے ہو اور متوسط آواز باادب عرض کرے *"السلام علیک یا سیدی ورحمتہ اللہ وبرکاتہ"* پھر درود غوثیہ تین بار، الحمد شریف ایک بار، آیۃ الکرسی ایک بار، سورہ اخلاص سات بار، پھر درود غوثیہ سات بار،اور اگر ہو سکے تو سورہ یٰس و سورہ ملک...

🌻 مرغی کا پیر کھانا کیسا ہے؟🌻

🌻 مرغی کا پیر کھانا کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 657 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین۔ مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مرغے کا پیر  یعنی پنجہ کھانا کیسا ہے۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بہت مہربانی ہوگی۔   *🔍الـمـسـتفتی؛ سلمان رضا قادری رضوی" مدرہوی🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *مرغے* کا پیر کھانا جائز ہے شرعاً کوئی قباحت نہیں جبکہ شرعی طور پر ذبح کی گئی ہو جس طرح سے بکرے وغیرہ کے پایہ چمڑے کے ساتھ کھانے میں کوئی قباحت نہیں تو اس میں تو بدرجہ اولی قباحت نہیں، اسی طرح سے سوال صاحب فتاوی برکات رضا علامہ عبد الستار رضوی صاحب سے ہوا کہ مرغی کا پیر کھانا کیسا ہے تو آپ نے فتاوی رضویہ شریف کے حوالے سے فرمایا کہ صورت مسئولہ میں مرغی کا پیر کھانا جائز ہے آنت اوجھڑی کھانا جائز نہیں 📚 *( فتاویٰ برکات رضا صفحہ 291 )*  اور اسی طر...

🌻 عذاب النار،، کو کس طرح پڑھا جائے؟🌻

🌻 عذاب النار،، کو کس طرح پڑھا جائے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 656 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* حضرات سوال سماعت فرمائیے  سوال یہ ہے کہ یہ دعا کس طرح پڑھنا ہے وقناعذابن قبر ہے یہ وقنا عذابل قبر ہے اس کا جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد کلیم رضا" لوہتہ بنارس🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *صورت مسؤلہ* میں عذاب کے ب کو النار کے ن سے ملا کر پڑھا جائے گا النار کا ا ل نہیں پڑھا جائے گا، کیوں قاعدہ قرأت ہے کہ لام تعریف کے بعد ،، ابغ حجک و خف عقیمه ،، میں کوئی حرف آئے تو اظہار ہوگا یعنی ایسی صورت میں الف لام پڑھائےگا، جیسے صلوة المغرب ، صلوة العشاء ، اس مثال میں ة کو الف لام سے ملا کر پڑھا جائے گا 👈🏻 *اور* مذکورہ حروف کے علاوہ کوئی حرف آئے تو ادغام ہوگا یعنی الف لام نہیں پڑھا جائے گا صلوة الظھر ، بین النار ، ان  مثالوں میں  ة کو ظ سے ن کو ن ملا کر پڑھا جاۓ گا الف ...

🌻 گیارہویں شریف کے نام کا چندہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟🌻

🌻 گیارہویں شریف کے نام کا چندہ مسجد میں لگانا کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 655 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* بعد سلام عرض ہیکہ ہمارے گاؤں میں ہر ماہ کی گیارہ تاریخ کو حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ فاتحہ کے نام سے پیسہ اکھٹا ہوتا ہے شرینی کے لئے اور لوگ وہ پیسہ شرینی کی نیت سے دیتے ہیں تو جو مسجد کا صدر ہے وہ اس میں سے کچھ پیسہ مسجد میں لگانے کے لئے بچا لیتا ہے تو کیا وہ پیسہ مسجد میں لگانا جائز ہے یا نہیں ۔۔ رہنمائی فرمائیں  *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد علی" نگروٹہ🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* 💫 *حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ والرضوان،* چندہ کی رقم کے متعلق تحریر فرماتے ہیں کہ۔ عموماً یہ چندے صدقۂ نافلہ ہوتے ہیں ان کو وقف نہیں کیا جاسکتا کہ وقف کے لے یہ ضروری ہے کہ اصل حبس کرکے اس کے منافع کام میں صرف کئے جائیں جس کے لئے وقف ہو .نہ یہ کہ خود اصل ...

🌻 صاحب ترتیب شخص کا قضا چھوڑ کر وقتی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور قضا نماز عصر کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟🌻

🌻 صاحب ترتیب شخص کا قضا چھوڑ کر وقتی نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور قضا نماز عصر کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 654 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* علماء کرام  مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا فرماتے ہیں  ایک شخص ہے جس کی چار نمازیں قضاء ہوئی تھیں      لیکن اس شخص  کو صرف تین ہی نماز یاد تھی جب اس نے تین نمازیں پڑھ لیں تو اسے یاد آیا کہ اس کی چار نماز یں قضا تھی ( مثلاً مغرب عشاء فجر اور ظہر )   اس نے عشاء فجر اور ظہر پڑھنے کے بعد وقتی نماز ادا کرلی یعنی عصر کی نماز اس کے بعد میں یاد آیا کہ اس کی نماز مغرب بھی قضا تھی تو کیا عصر کی نماز ہو گئی یا نہیں؟ اور نماز عصر کے بعد بچی ہوئی قضا نماز مغرب کی پڑھ سکتا ہے یا نہیں، جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟    *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد اکرام المصطفی" نیپال🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *وقتی* یعنی ...

🌻 انڈے کا چھلکا دوا کے طور پر استعمال کرنا کیسا ہے؟🌻

🌻 انڈے کا چھلکا دوا کے طور پر استعمال کرنا کیسا ہے؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 653 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* علمائے کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ۔ کیا ہم انڈے کا چھلکا دوا کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ تسلی بخش جواب سے نوازے مہربانی ہوگی *🔍الـمـسـتفتی؛ سرتاج احمد" نیپال🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *انڈے* کا چھلکا فی نفسہ پاک ہے جبکہ اس پر کوئی نجاست نہ لگی ہو،، اور اس کا کھانا بھی حلال ہے، لہٰذا اس کو دوا کے طور پر استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کرسکتے ہیں۔ 💫 *چنانچہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان محقق بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان* سے انڈے کے چھلکے کے حلال ہونے کے متعلق سوال ہوا کہ،  پوست بیضہ خوردن؟ یعنی: انڈے کا چھلکا کھانا؟، تو اس کے جواب تحریر فرماتے ہیں کہ، *پوست بیضہ جز اوست پس درحلت و حرمت بحکم اوست ہمچوں جلد حیوان، واللہ تعالیٰ اعلم* ۔ ترجمہ, یعنی  انڈے کا ...

🌻 جشن ختم قرآن کا صحیح مطلب کیا ہے ؟🌻

🌻 جشن ختم قرآن کا صحیح مطلب کیا ہے ؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر  ( 652 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ*  *سوال:* کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ذیل میں کہ جشن  ختم قرآن لکهنا درست ہے یا نہیں جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی   *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد کلیم رضا" لوہتہ بنارس🔎*     *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *جی* ہاں درست ہے! بالکل لکھ سکتے ہیں کوئی قباحت نہیں! ختم قرآن یا قرآن ختم ہوا وغیرہ مطلب یہ ہرگز نہیں کہ قرآن نیست و نابود ہوگیا یا دنیا سےختم ہوگیا {نعوذباللہ} بلکہ مطلب یہ ہے کہ فلاں نے قرآن پورا پڑھ لیا یا فلاں نے قرآن کو اول تا آخر مکمل زبانی یاد کریا یا تراویح میں حافظ صاحب نے مکمل قرآن سنا دیا پھر اسی خوشی میں جو پروگرام وغیرہ کیے جاتے ہیں انہیں کا نام جشن ختم القرآن وغیرہ رکھ دیاجاتاہے! 👈🏻 *اور* ہاں جب آپ مکمل قرآن پاک کی تلاوت کرلیں گے تو آخیر قرآن ہی میں دعاختم القرآن...