🌻 کیا سورہ ملک کی تاثیر گرم ہوتی ہے نیز روزانہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟🌻 *---------------(🖊)---------------* *🌹 ســــوال نــمــبــــــر ( 627 )🌹* *السلام علیکم ورحمۃﷲ وبرکاتہ* *سوال:* کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ سورہ ملک کی تاثیر روزانہ پڑھنے میں گرم ہوتی ہے کیا روزانہ نہیں پڑھ سکتے کیا کسی مرحوم کے لئے جواب عنایت فرمائیں مہربانی *🔍الـمـسـتفتی؛ محمد عاقب شیخ" بھوپال🔎* *◆ـــــــــــــــــــــ✅🔷✅ــــــــــــــــــــــ◆* *🔅وعلیکم السلام ورحمة ﷲ وبركاته🔅* *الجوابـــــــــــــــــ ... !!! بعون الملک الوھاب* ⬅️ *مذکورہ* صورت میں ایسی کوئی حدیث یا کتب فقہ کی کتابیں فقیر کی نظر سے نہ گزریں جس میں یہ موجود ہو کہ سورہ ملک کی تاثیر روزانہ پڑھنے میں گرم ہوتی ہے البتہ سورہ ملک کی بہت بڑی فضیلت ہے 💫 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ* سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ کی کتاب میں 30 آیتوں والی ایک سورت ہے وہ آدمی کے لئے سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کو بخش دیا جائے گا سورہ ملک کی تلاوت کرنے والے کو جنت میں داخل کرے گی ✨ ...