پہلی صف میں نماز پڑھنے والوں کو، دوسری صفوں کے نمازیوں کے مقابلہ میں زیادہ ثواب ملتا ہے ؟؟؟ اس کی وضاحت فرمائیں نوازش ہوگی *حدیث* امام احمد و ابو داود و نَسائی و حاکم اور ابن خزیمہ و ابن حبان اپنی صحیح میں ابی بن کعب رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ ایک دن صبح کی نماز پڑھ کر نبی صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’آیا فلاں حاضر ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کی، نہیں ، فرمایا: ’’فلاں حاضر ہے؟‘‘ لوگوں نے عرض کی، نہیں ، فرمایا: ’’یہ دونوں نمازیں منافقین پر بہت گراں ہیں ، اگر جانتے کہ ان میں کیا (ثواب) ہے تو گھٹنوں کے بل گِھسٹتے آتے اور بے شک پہلی صف فرشتوں کی صف کے مثل ہے اور اگر تم جانتے کہ اس کی فضیلت کیا ہے تو اس کی طرف سبقت کرتے مرد کی ایک مرد کے ساتھ نماز بہ نسبت تنہا کے زیادہ پاکیزہ ہے اور دو کے ساتھ بہ نسبت ایک کے زیادہ اچھی اور جتنے زیادہ ہوں ، ﷲ عزوجل کے نزدیک زیادہ محبوب ہیں ۔‘‘ یحییٰ بن معین اور ذہلی کہتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے۔ *مسئلہ* مردوں کی پہلی صف کہ امام سے قریب ہے، دو...